مالی استحکام انسان کو عزت اور وقار بھی دیتا ہے :شہناز گل
نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ محنت کی مناسب قیمت مانگنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے ، کیونکہ ان کے نزدیک مالی استحکام انسان کو عزت اور وقار بھی دیتا ہے۔
ایک انٹرویو میں شہناز گل نے بتایا کہ وہ کسی بھی فلم یا پراجیکٹ پر دستخط کرنے سے قبل مالی معاملات کو خاص اہمیت دیتی ہیں، وہ ہمیشہ اپنی محنت، قابلیت اور موجودہ مقام کے مطابق معاوضہ طلب کرتی ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں ہر فنکار کو اپنی قدر کا احساس ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments