آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ انتقال کر گئے

آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش گلوکار  گلین ہینسارڈ انتقال کر گئے

ڈبلن(شوبز ڈیسک)آئرش گلوکار، نغمہ نگار اور فلم ‘ونس’ کے اسٹار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

 گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈبلن میں انتقال کر گئے ۔گلین ہینسارڈ نے کم عمری میں 1990 میں آئرش بینڈ ‘دی فریمز’ کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں وہ 2007 کی مشہور میوزیکل فلم ‘ونس’ میں مرکزی کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ فلم کیلئے گایا گیا ان کا گانا ‘فالنگ سلولی’ بہترین اوریجنل گانے کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتنے میں کامیاب رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...