راحت کا نصرت فتح علی خان کے نام پر موسیقی سکولز بنانیکامطالبہ
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے حکومت سے نصرت فتح علی خان کے نام پر موسیقی سکولز،کالجز اوریونیورسٹیز بنانے کامطالبہ کردیا۔
ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان بھر سے موسیقی کا ٹیلنٹ اکٹھا کیا، جو بچے آگے نہیں آ سکے ، وہ بھی بہت باصلاحیت تھے ، ان میں کوئی مہدی حسن کی غزل پیش کر رہا تھا تو کوئی کلاسیکی موسیقی سے سماعتوں میں رس گھول رہا تھا۔ پاکستان آئیڈل کے بچے ہماری موسیقی کا روشن مستقبل ہیں، ان میں گانے کا جذبہ ہے ، ان کا ولولہ اور جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ، مجھے یہ سب کچھ دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے ۔ یہ سب اچھا گانے والے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے ۔انہوں نے حکومت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کا روشن مستقبل ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں سرکاری سطح پر موسیقی کی سرپرستی اس طریقے سے نہیں کی جاتی جیسے دوسرے ملکوں میں ہوتی ہے ، موسیقی کی کوئی اکیڈمیز نہیں ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ استاد نصرت فتح علی خان کے نام پر ملک بھر میں موسیقی کے سکولز، اکیڈمیز اور یونیورسٹیز بنائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments