وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں انہوں نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے بلکہ دھاندلی، گولی، قاتل اور خونی انتخابات تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کرایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 4 اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے کامیاب بنائیں اور مسلم لیگ (ن) کی مبینہ سازش کو ناکام کریں۔

ان کا 10 اگست کو ضلع باغ (پونچھ ڈویژن) میں جلسہ عام کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پونچھ والوں! میں آ رہا ہوں، آپ اپنی تیاری کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، پیچھے نہیں ہٹتی اور کبھی میدان نہیں چھوڑتی، کارکن بھرپور تیاری کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...