یوکرین کا روس کے معروف سیاحتی ساحل پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک
ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین نے روس میں بحیرۂ اسود کے ساحلی تفریحی علاقے گیلینڈژک کے قریب ایک مصروف ساحل پر ڈرون داغے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر اس ڈرون حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون کا اصل ہدف روس کا اہم بحری اڈہ نووروسیسک تھا جو گیلینڈژک سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے تاہم ڈرون ساحلی علاقے میں جا گرا اور بڑی تعداد میں شہری اس کی زد میں آ گئے۔
روسی علاقے کراسنوڈار کرائی کے گورنر وینیامین کوندراتیف نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 60 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments