راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے جذباتی ہو گئیں

راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے جذباتی ہو گئیں

لاہور(شوبزڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راکھی ساونت پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے بی بی سی کو انٹرویو دیا، جس میں وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اورکہاکہ پاکستانی مجھے بہت زیادہ محبت دیتے ہیں، جب بھی میرے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پاکستانی سب سے پہلے میری مدد کے لیے پہنچتے ہیں۔ بعض اوقات مجھے بخار بھی ہوتا ہے اور بھارت سے کوئی مدد کے لیے نہیں آتا، لیکن پاکستانی مداح مجھے ہسپتال لے جانے اور دیکھ بھال کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ جن لوگوں کے والدین نہیں ہوتے ، وہ دوسروں کی مدد اور محبت کے سہارے زندگی گزارتے ہیں اور پاکستانی مداح بھی مشکل وقت میں میرا خیال رکھتے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں، تاہم جو حقیقت ہے وہ حقیقت ہے اور پاکستانی مجھے بہت محبت دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...