شہود علوی کا گھریلو خواتین پر تبصرہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث
کراچی (این این آئی) اداکار اور ہدایت کار شہود علوی نے ایک شو میں گھریلو خواتین کے حوالے سے بعض ایسے تبصرے کیے جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بحث شروع ہو گئی۔
میاں بیوی کے درمیان شوہر کی دلچسپی کم ہونے کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے شہود علوی نے کہا کہ جو خواتین زیادہ تر گھر میں رہتی ہیں، ان کے جسم اور کپڑوں سے ادرک اور لہسن کی بو آتی ہے ، جبکہ دفتر میں مردوں کا واسطہ خوشبو لگانے والی خواتین سے پڑتا ہے ۔اداکار نے کہا کہ بیوی سے ادرک اور لہسن کی بو آئے گی تو کون انہیں دیکھے گا؟ شہود علوی نے کہا کہ اگر شوہر ضرورت سے زیادہ وقت موبائل فون پر گزار رہا ہو تو یہ مثبت علامت نہیں، خواتین کو بھی شوہروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments