55سال کی عمر میں زپ لائننگ شگفتہ اعجاز توجہ کا مرکز بن گئیں
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مہم جوئی کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے پاس برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس دوران وہ ویلز کے مختلف مقامات کی سیر کر رہی ہیں اور خوبصورت جھیلوں اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔55 سالہ سینئر اداکارہ نے اس دوران زِپ لائننگ کا تجربہ بھی کیا۔زِپ لائن رائیڈ مکمل کرنے کے بعد شگفتہ اعجاز نے کہا کہ کیا شاندار تجربہ تھا، میں نے یہ پہلے کیوں نہیں کیا؟ مجھے ایسا لگا جیسے میں عقاب ہوں، مجھے بہت مزہ آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments