جن کیساتھ جیناچاہیں ،انکے بغیر بھی جیاجاسکتاہے :ریشم
لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندہ رہنے کیلئے اپنے سوا کسی اور کا ہونا بالکل بھی ضروری نہیں ،ہم جن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں ان کے بغیر بھی جیا جا سکتا ہے۔
ایک پوسٹ کاڈمیں اداکارہ نے کہا کہ عشق ایک ایسا احساس ہے جس کا فلسفہ ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتا، کچھ لوگ اسے صرف حاصل کرنے کا نام دیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک عشق انسان کو خود سے بھی ملواتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر محبت کا انجام وصال نہیں ہوتا لیکن سچا عشق انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط ضرور بنا دیتا ہے ۔ ریشم کا کہناتھاکہ میرا ماننا ہے کہ محبت میں خلوص ہو تو وہ کبھی ضائع نہیں جاتا،عشق کو سمجھنے کیلئے صرف دل نہیں، ایک گہری سوچ بھی درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاانسان کیوں کسی کو کسی کے ہلکان کرے ،زندہ رہنے کیلئے اپنے سوا کسی اور کا ہونا بالکل بھی ضروری نہیں ہوتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments