صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لئے منتخب
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی سوپرانو اور صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز سے نوازنے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے ۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے سول اعزازات کیلئے منتخب شخصیات کے نام یومِ آزادی کے موقع پر جاری کئے گئے ۔ سائرہ پیٹر بھی ان ممتاز شخصیات میں شامل ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ سائرہ پیٹر مغربی کلاسیکی اوپیرا کو جنوبی ایشیائی اور صوفی موسیقی کی روایات کے ساتھ منفرد انداز میں ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔ سائرہ پیٹر پاکستان کے علاوہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور اپنی موسیقی کے ذریعے پاکستان کی ادبی و ثقافتی روایات کودنیاتک پہنچایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments