دانش سے طلاق کی خبر یں جعلی ،عائزہ نے وضاحت کردی
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان اور اداکاردانش تیمور کی جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی زد میں آگئی۔
تاہم عائزہ خان نے ان افواہوں کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا تھا کہ عائزہ دانش تیمور کے ایک ڈرامے کی اختتامی تقریب کی سکریننگ میں نظرنہیں آئیں،مداحوں کی توجہ اس بات پر بھی گئی کہ عائزہ نے 8 اگست کو اپنی نکاح کی سالگرہ کے موقع پر دانش تیمور کیلئے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بھی دانش تیمور نے فیملی کی بجائے صرف اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔عائزہ خان کی حالیہ پراسرار بلیک اینڈ وائٹ پوسٹ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments