سعدیہ کا کئی مرد ساتھی اداکاروں پر دھوکہ دینے کا الزام
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کیرئیر کے دوران انہیں کئی مرتبہ قریبی مرد ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے دھوکا دینے اور نظر انداز کئے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔
سعدیہ امام نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت خواتین اداکاراؤں کی تعداد بہت کم تھی، میرے زیادہ تر ساتھی مرد تھے اور چند مواقع پر ساتھیوں نے مجھے پیٹھ پیچھے نقصان پہنچایا اور میرے خلاف باتیں کیں۔ میرے والد ہمیشہ مشورہ دیتے تھے کہ جعلی دوست رکھنے سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا رہے تاہم اس وقت مجھے والد کی بات سمجھ نہیں آتی تھی کیونکہ مجھے لوگوں کی ضرورت محسوس ہوتی تھی مگر وقت کیساتھ میں نے تجربات سے بہت کچھ سیکھا اورآخر وہ مشکل وقت گزر گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments