صبا قمر اور یاسر حسین کا قوالی نائٹ میں والہانہ رقص، ویڈیو وائرل

صبا قمر اور یاسر حسین کا قوالی نائٹ  میں والہانہ رقص، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبا قمر اور اداکاریاسر حسین کی قوالی نائٹ میں بھرپور انجوائے منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دونوں فنکار قوالی کی محفل میں محو دکھائی دے رہے ہیں، جہاں وہ موسیقی کے علاوہ والہانہ رقص اور گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے ۔ویڈیو میں صبا قمر گہرے میرون رنگ کی خوبصورت میکسی میں نظر آئیں جبکہ یاسر حسین نے گہرے سیاہ رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔قوالی نائٹ کے لئے سجایا گیا مقام بھی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں چھت کو سیکڑوں ننھی سفید لائٹس سے سجایا گیا تھا، جو تاروں بھرے آسمان کا منظر پیش کر رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...