مدھوبالا پر بننے والی فلم میں سارا ارجن مرکز ی کردار

مدھوبالا پر بننے والی فلم میں سارا ارجن مرکز ی کردار

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سارا ارجن مرکزی کردار ادا کریں گی، اس کی فلم بندی ستمبر میں فلم لو اینڈ وار کی شوٹنگ مکمل ہونے پر شروع ہو جائے گی۔

مدھوبالا کے حالات زندگی پر بننے والی فلم کا ابھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیاتاہم سارا ارجن نے مدھوبالا کا کردار ادا کرنے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے ۔ مدھوبالا کی سوانح عمری کی شوٹنگ ممبئی کے رائل پامس اور گوریگاں میں شروع ہونے کی توقع ہے ،اگست کے آخر میں لو اینڈ وار کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد مدھوبالا بائیوپک کی پروڈکشن ڈیزائن ٹیم اس جگہ کو تبدیل کرنے کا کام شروع کرے گی،شوٹنگ ستمبر میں شروع ہونے کی توقع ہے ۔ فلم سنجے لیلا بھنسالی بنارہے ہیں تاہم جسمیت کے رین ہدایتکاری کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...