رنویر سنگھ نے دھریندر کی کامیابی کا کریڈٹ امبانی خاندان کو دے دیا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم دھریندر کی کامیابی پر امبانی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ملنے والی ان کی حمایت کسی نعمت سے کم نہیں تھی۔
41 سالہ اداکار نے ایک دستاویزی فلم میں گفتگو کے دوران فلم کی کامیابی میں امبانی خاندان کے تعاون کا ذکر کیا۔ رنویر سنگھ کے مطابق دھریندر بنانا اور اسے عملی شکل دینا آسان نہیں تھا اور اس دوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ فلم کو مکمل اعتماد کے ساتھ سپورٹ کیا گیا حالانکہ اس وقت میری بعض فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کررہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments