تاپسی نے والدین کی تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردیں:کنگنا رناوت
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہہ دیا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے ان کے والدین اور تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔
کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیا اور انہیں بی گریڈ کہا اور الزام لگایا کہ وہ اپنی فلم کیلئے صرف کنگنا کے نام کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔انہوں نے تاپسی پنوں پر تمام حدیں پار کرنے اور بے شرمی سے ان کی تربیت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا، میرے خیال میں تمام والدین اپنے بچوں کی تربیت کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments