آنجہانی آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا آئندہ ماہ ان کی سالگرہ پرریلیز ہوگا

آنجہانی آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا  آئندہ ماہ ان کی سالگرہ پرریلیز ہوگا

ممبئی (شوبزڈیسک)لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ان کی سالگرہ کے موقع پر آئندہ ماہ ریلیز ہوگا۔

گلوکارہ آشا بھوسلے نے 2023 میں اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں ریکارڈ کروایا تھا۔آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کا یہ فلمی گیت ڈرامہ کامیڈی فلم اوم کا ہری میں شامل ہے ۔ تین برس قبل ریکارڈ کیا گیا یہ گیت 8 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر آشا بھوسلے کی سالگرہ کا دن ہے ۔ اس فلم میں انشومن جھا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انشومن کا کہنا ہے کہ فلم میں آشا بھوسلے کی آواز شامل ہونا ان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...