بچوں پر تشدد ،سونیاحسین کی حکام سے سنجیدہ اقدامات کی اپیل

 بچوں پر تشدد ،سونیاحسین کی حکام سے سنجیدہ اقدامات کی اپیل

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر حکام سے موثر اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کو ہمارے حکام سے ایک اپیل کا عنوان دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ مزید کتنی معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد سخت اقدامات کئے جائیں گے ؟،معاشرہ ایسے واقعات کو محض انفرادی جرائم سمجھ کر نظر انداز کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکام کو ان واقعات کے پیچھے موجود ممکنہ نیٹ ورکس، پلیٹ فارمز اور ذرائع کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیں جو بچوں کے استحصال میں سہولت کاری یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہوں۔انہوں نے ویڈیو میں پاکستان میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد سے متعلق اعداد و شمار بیان کئے جبکہ اندوہناک واقعات کا حوالہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...