بھارت سندھ طاس معاہدے کی ساخت، تاریخ مسخ کرنیکی کوشش کررہا: رضوان سعید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی ساخت اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے میں سندھ طاس معاہدے پر مضمون میں لکھا کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری دونوں فریقین پر لازم ہے، معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذالعمل اور دونوں فریقین پر لاگو ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...