امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ

لندن: (دنیا نیوز) امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کو فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور کردستان کے درمیان سکیورٹی معاہدہ ستمبر میں ختم ہو رہا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کرد حکام کو آگاہ کردیا کہ سکیورٹی معاہدے کی تجدید کا امکان نہیں، کرد فورسز کو رواں سال 6 کروڑ 10 لاکھ امریکی امداد ملی تھی۔

کرد رہنما کا کہنا ہے کہ امداد بند ہونے سے خطے میں طاقت کا خلا پیدا اور ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...