منیشا کوئرالہ کی نیپال کے سیلاب زدگان کیلئے امدادکی اپیل

منیشا کوئرالہ کی نیپال کے سیلاب زدگان کیلئے امدادکی اپیل

کھٹمنڈو (شوبز ڈیسک) بھارت کی نیپالی نژاد اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

کھٹمنڈو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ انسانی مصائب کی شدت کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے ، میری پہلی سوچ ان تمام افراد کیلئے ہے جو اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم سب کو ان کیلئے دعا کرنی چاہئے ، سرحدوں سے بالاتر ہو کر، انسان سے انسان کے تعلق کی بنیاد پر، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو تکلیف میں دیکھنا واقعی ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہے ۔ ہم سب کو آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...