جیاعلی سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ،شوہرکواچھا والد قرار دے دیا
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ جیا علی نے کہاہے کہ میرے شوہر نے کم عمری میں شادی کی تھی اور میں ان کی دوسری اہلیہ ہوں۔
جیا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے شوہر عمران نے 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی،ان دونوں کے درمیان آج بھی ایک دوسرے کیلئے احترام کا رشتہ قائم ہے ، میں نے شوہر کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ اچھا والد بن کر رہتے دیکھا، میرا شوہر کی سابق اہلیہ کے ساتھ ذاتی تعلق نہیں، تاہم میں اپنی سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں اورانہیں بہت پیار بھی کرتی ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments