شادی کی تاریخ ہمیشہ یادرکھوورنہ بیلن پڑ ے گا:امیتابھ بچن

شادی کی تاریخ ہمیشہ یادرکھوورنہ بیلن پڑ ے گا:امیتابھ بچن

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ مردوں کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں کہاکہ تمام شوہر غور سے سنیں، جس دن آپ کی شادی ہوئی تھی، دنیا کی باقی تمام تاریخیں بھول جائیں لیکن وہ تاریخ کبھی نہ بھولیں۔ بیویاں اکثر پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کو یاد ہے ہماری شادی کب ہوئی تھی؟ ،اگر شوہر نے غلط تاریخ بتا دی تو جوتے ، چپل اور بیلن سمیت کچھ بھی اس کی جانب آسکتا ہے ۔امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کیساتھ گھریلو زندگی کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ اگر کام کیوجہ سے رات کے کھانے میں دیر ہونیوالی ہو تو وہ پہلے ہی گھر والوں کو آگاہ کر دیتے ہیں تاکہ بعد میں سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واضح رہے کہ امیتابھ اور جیا بچن نے 1973 میں شادی کی تھی اور وہ نصف صدی سے زیادہ ساتھ گزار چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...