منوج باجپائی نے جائیداد بڑھانے کیلئے پونے میں ساڑھے 4 ایکڑ زمین خرید لی
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنی جائیدادمیں مزید اضافہ کرتے ہوئے پونے میں ساڑھے 4ایکڑ اراضی خرید لی۔
باجپائی نے یہ زمین ایک کروڑ 37لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ، پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق لین دین 25 اگست 2026 کو رجسٹرڈ ہوا۔زمین پونے کے ضلع میں واقع ٹیل بائیلا گاں، ملشی تعلقہ میں ہے ۔منوج باجپائی نے اس سودے پر6لاکھ 87ہزار روپے سٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔واضح رہے کہ منوج باجپائی اور ان کی اہلیہ شبانہ رضا باجپائی گزشتہ کئی برسوں کے دوران ممبئی میں بھی متعدد پراپرٹی معاملات میں شامل رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments