بھارتی کمپوزر امال ملک کا کچھ عرصہ کیلئے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے 35 سالہ کمپوزر امال ملک نے فلمی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امال ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا اب مجھے وداع کرو۔ان کے اس پیغام نے مداحوں اور میوزک انڈسٹری کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔گلوکار نے اشارہ دیا کہ مسلسل کام کے دباؤ کے بعد وہ تخلیقی طور پر خود کو دوبارہ تازہ دم کرنے اور اپنے ذاتی اور آزادانہ میوزک پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے یہ وقفہ لے رہے ہیں۔موسیقار نے اپنے چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ یہ ہمیشہ کیلئے خداحافظ نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments