گلوکارپرویزمہدی کی دنیا سے رخصت ہوئے 21برس بیت گئے

گلوکارپرویزمہدی کی دنیا سے  رخصت ہوئے 21برس بیت گئے

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار پرویز مہدی کی21 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ پرویز مہدی نے 70کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا،ان کا اصل نام پرویز حسن تھا۔

 جنہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت میں جانا پردیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ بھارت کے انتہائی مقبول پاپ سٹار گلوکار دلیر سنگھ مہدی بھی پرویز مہدی کو اپنا روحانی استاد مانتے ہیں ۔ستارہ امتیاز کا اعزاز پانیوالے پرویز مہد ی 29اگست 2005کو مختصر علالت کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...