سپائیڈر مین میں میرے فلمائے مناظرحذف کردیئے گئے :شیلین ووڈلی
لاہور(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ اداکارہ شیلین ووڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2014 کی فلم دی امیزنگ سپائیڈر مین 2 میں میری جین واٹسن کا کردار ادا کیا تھا مگر ان کے تمام مناظر فلم کی ریلیز سے قبل حذف کر دیے گئے تھے ۔
اداکارہ نے بتایا کہ سپائیڈر مین ان کا پسندیدہ سپر ہیرو جبکہ میری جین بچپن سے ان کا پسندیدہ کردار تھا ، انہوں نے اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ تین مناظر بھی فلمائے مگر ایک سال بعد انہیں فون کر کے بتایا گیا کہ وہ اب فلم کا حصہ نہیں رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments