آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی:رمشا خان
لاہور(شوبزڈیسک ) شادی کے بعد سے سوشل میڈیا سے غائب رہنے والی پاکستانی معروف اداکارہ رمشا خان نے شوبز اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور شوبز میں واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ کیمرے کے سامنے دکھائی نہیں دوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر یا نئے خاندان کی جانب سے مجھ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ میں صرف کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی چاہتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے کسی قسم کا ہیش ٹیگ چلایا جائے ۔ا نہوں نے مزیدکہاکہ اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہوں اور ایک نجی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments