ماریہ ورگاس مس یونیورس میکسیکو 2026منتخب

ماریہ ورگاس مس یونیورس  میکسیکو 2026منتخب

میکسیکو (شوبز ڈیسک)میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ آئندہ مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔

28سالہ ماریہ ورگاس نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں ہونے والے قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ماریہ ورگاس نے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ مصنفہ بھی ہیں، فائنل مرحلے میں ماریہ ورگاس کا مقابلہ دیگر 4فائنلسٹس سے ہوا، ماریانا ماسیاس کو پہلی رنر اپ اور فرنانڈا ابراوا کو دوسری رنر اپ قرار دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...