فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
استنبول: (دنیا نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
.jpg)
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تینوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں ہونے والی ملاقاتیں اور اجلاس میں شرکت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاس ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments