بالی ووڈ میں پرانے گانوں کے ریمکس کا رجحان ،عدنان سمیع کی تنقید

بالی ووڈ میں پرانے گانوں کے  ریمکس کا رجحان ،عدنان سمیع کی تنقید

ممبئی (شوبز ڈیسک )گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے بالی ووڈ میں پرانے گانوں کو نئے انداز میں ریمکس کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر تنقید کر دی۔`

55 سالہ گلوکار نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کارپوریٹس نئی اور دلچسپ چیز تخلیق کرنے سے خوفزدہ ہیں، یہی رجحان فلم انڈسٹری میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں پرانی فلموں کے ریمیک، سیکوئل، پریکوئل اور سپن آف بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اس سب کے ذمہ دار وہ ہیں جو پیسہ لگاتے ہیں اور زبردستی ایسا کرواتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...