سخت رویہ ،گھریلو ملازمین میگھن مارکل سے بددل ہوگئے

 سخت رویہ ،گھریلو ملازمین میگھن مارکل سے بددل ہوگئے

لندن (شوبز ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ۔۔۔۔

کیلیفورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں قیام کے دوران انہیں اپنے گھر کیلئے گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مونٹیسیٹو کے متعدد ہاؤس کیپرز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے جس کی مبینہ وجہ میگھن کا ملازمین کے ساتھ رویہ تھا۔میگھن مارکل ملازمت کے امیدواروں کے انٹرویوز خود کرتی تھیں اور بعض افراد کو ان کا انداز تکبر آمیز اور سخت محسوس ہوتا تھا۔ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے نمائندوں نے ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ رپورٹ میں کئے گئے دعوے نامعلوم ذرائع سے منسوب ہیں اور آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...