امریکی گلوکار لیونل رچی سٹیج پرگرپڑے ، آئی سی یو منتقل
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی گلوکار،گیت نگار اور موسیقار لیونل رچی سٹیج پرگرگئے ۔
رچی دوران پرفارمنس اچانک سٹیج پر گرگئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں فوری ہسپتال روانہ کیا گیا۔گلوکار کی خراب طبیعت کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 77 سالہ گلوکار کی پرفارمنس کا انعقاد ریاست میزوری میں کیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں مداح گلوکار کو سننے آئے تھے ۔ شو کے اختتام پر سپرہٹ گیت 'آل نائٹ لانگ' گاتے ہوئے رچی نے کرسی منگوالی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments