سجل کے ساتھ دوبارہ کام کی دعا مانگی جو قبول ہوئی:انعم حسین
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ انعم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا پروجیکٹ سجل علی کے ساتھ ہی تھا اور اسی وقت انہوں نے دوبارہ سجل کے ساتھ کام کی دعا مانگی تھی۔
ایک انٹرویو میں انعم حسین نے بتایا کہ 'میرا پہلا پروجیکٹ میں منٹو نہیں ہوں تھا جس میں میرا چھوٹا سا کردار تھا، مجھے اس میں سجل کے ساتھ کام کرکے اتنا مزہ آیا کہ شوٹنگ کے اختتام پر میں نے دعا مانگی ۔ کچھ وقت قبولیت کا ہوتا ہے کہ میری دعا قبول ہوئی اور دوبارہ اداکارہ کے ہمراہ سکرین شیئر کرنے کا موقع ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments