بھوت بن کر مشہور ہوئی مالینی شرما شوبز سے دور، فارم ہاؤس چلانے لگیں
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی فلم ’’راز‘‘ میں بھوت کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ اور ماڈل مالینی شرما شوبز سے دور نئی زندگی گزارنے لگیں۔
مالینی شرما اب اداکاری کی دنیا سے دور پونے کے قریب سہیادری پہاڑیوں میں دی سلو لوکل نامی فارم ہاؤس چلا رہی ہیں،حال ہی میں فارم ہاؤس میں ان کی موجودہ زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے بڑی تعداد میں فارم ہاؤس سے رابطہ کرنا شروع کردیا اورصورتحال اس حد تک پہنچ گئی کہ انتظامیہ کے لئے مسلسل آنے والی فون کالز سنبھالنا مشکل ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments