میں سنگل ہوں ،آئمہ بیگ کے سٹیٹس سے مداحوں میں ہلچل
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے سوالات اٹھا دئیے ،آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں۔
انہوں نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا۔گلوکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپوسٹ کے کیپشن میں سنگل اور اوکے تھینکس بائے لکھا، جس کے بعدمداحوں میں ہلچل مچ گئی۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا، شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے اور اپنے تعلق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کھل کر اظہار کرتے رہے تھے ۔شادی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments