ہماری موسیقی میں پائی جانے والی بات بھارتی میں نہیں:عاطف اسلم

ہماری موسیقی میں پائی جانے والی  بات بھارتی میں نہیں:عاطف اسلم

لاہور (شوبزڈیسک )گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے میوزک میں جو بات ہے وہ بھارتی موسیقی میں نہیں ہے ۔

ایک انٹرویو میں موسیقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں طرف دھنیں اچھی بنتی ہیں لیکن جو بات ہمارے موسیقی کے اندر پائی جاتی ہے وہ بھارتی موسیقی سے غائب ہے ۔ کمپوزیشنز بھی دونوں طرف کی اچھی ہیں لیکن جو ہمارا میوزک ہے ، اس کی جو مٹی کی خوشبو اور اصل پن ہے ، وہ وہاں مسنگ ہے ۔ان کے مطابق پاکستان میں تیار کی گئی کمپوزیشن کے ساتھ گلوکار کی اپنی آواز اور انداز بھی نمایاں رہتا ہے جو منفر د ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...