تاپسی پنوں خراب فلموں میں کام کرنے کی بجائے اداکاری چھوڑنے پرآمادہ

تاپسی پنوں خراب فلموں میں کام کرنے  کی بجائے اداکاری چھوڑنے پرآمادہ

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب فلمیں کرنے سے بہتر ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں۔

 تاپسی پنوں نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ صرف اس لئے کوئی فلم سائن نہیں کریں گی کہ انہیں پردے پر نظر آنا ہے یا پیسے کمانے ہیں، بلکہ اگر سکرپٹ میں دم نہ ہو تو وہ فلم کرنے کے بجائے گھر بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ آج کل بننے والی بعض فلمیں مواد کے لحاظ سے انتہائی ناقص ہیں اور وہ ایسی فلموں کا حصہ بن کر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...