والدمیری ماڈلنگ کیخلاف تھے ،والدہ نے حمایت کی :کریتی سینن
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ میری زندگی کا ایک اچانک اور غیر متوقع موڑ تھا، جس نے بعد ازاں مجھے اداکاری کی دنیا تک پہنچا دیا۔
کریتی سینن ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ کچھ لوگوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میرا قد اور جسمانی ساخت ماڈلنگ کیلئے موزوں ہے ، میں نے صرف تجربے کے طور پر ماڈلنگ آزمانے کا فیصلہ کیا میرے ماڈلنگ کے فیصلے پر میرے والد ہچکچاہٹ کا شکار تھے ،انہیں خدشہ تھا کہ ماڈلنگ میری تعلیم میں خلل کا باعث بن سکتی ہے تاہم والدہ نے حمایت کی اور آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments