سلمان خان پہلی ہٹ فلم دینے کے بعد کئی ماہ تک بے کار رہے
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی سپرہٹ فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے باوجود انہیں کئی ماہ تک کوئی کام نہیں ملا تھاجبکہ اس فلم کی ہیروئن بھاگیہ شری نے بھی مزید فلموں میں کام کی بجائے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ بھاگیہ شری کے اس فیصلے سے میں نے پیار کیا کی کامیابی کا سارا کریڈٹ اداکارہ کو ہی مل گیا اور فلم انڈسٹری میں تاثر گیا کہ فلم کی اصل سٹار بھاگیہ شری تھیں سلمان خان خود کچھ نہ تھے ۔ سلمان خان نے بتایا کہ اس مشکل وقت سے نکلنے میں میرے والد نے مدد کی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments