’’قالین بھیا‘‘کھانا کھانے میں آدھا گھنٹہ کیوں لگاتے ہیں؟

’’قالین بھیا‘‘کھانا کھانے میں  آدھا گھنٹہ کیوں لگاتے ہیں؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے مشہور کردار ‘قالین بھیا’ سے شہرت پانے والے اداکار پنکج ترپاٹھی آج کل اپنے کھانے کے انداز کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

 اداکار کے مطابق اب وہ کھانا کھانے میں تقریباً آدھا گھنٹہ صرف کرتے ہیں کیونکہ مصروف زندگی میں کھانا ان چند لمحات میں سے ایک ہے جب انسان کچھ دیر رک کر سکون سے وقت گزار سکتا ہے ۔ پنکج ترپاٹھی کے مطابق وہ کھانا کھاتے وقت اس کے ‘رس’ اور ‘ذائقہ’ کو محسوس کرتے ہیں۔جب کھانے کا وقت ہو تو انسان کو اپنی توجہ دوسری چیزوں سے ہٹا کر کھانے پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...