مغوی پاکستانیوں کے اہلِ خانہ پر پولیس تشدد، ہانیہ کی تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کراچی میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کے احتجاج پر پولیس کی کارروائی پر سخت تنقید کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ہاں ایک خطرناک روایت بن چکی ہے کہ ہم بغیر کسی احتساب اور جواب دہی کے ایک سانحے سے دوسرے سانحے کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عوام کو مزید کتنے ایسے مناظر دیکھنے ہوں گے تب جا کر حالات میں کوئی مثبت تبدیلی آئے گی۔یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی شاہراہ فیصل پر ان پاکستانیوں کے عزیز و اقارب دھرنا دئیے بیٹھے تھے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ اپریل سے صومالی قزاقوں کے پاس یرغمال ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments