اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں:ثمر جعفری
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے زندگی کے بارے میں اپنی بدلتی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہوں نے ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش چھوڑ کر اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے ۔
ایک نجی میگزین سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ انہوں نے زندگی کی رفتار کچھ دھیمی کرنا اور اپنی ناکامیوں کو بھی قبول کرنا سیکھا۔ان کے مطابق پہلے وہ چاہتے تھے کہ معاملات ان کی مرضی اور منصوبہ بندی کے مطابق چلیں، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ہر چیز انسان کے اختیار میں نہیں ہوتی۔ اس تبدیلی میں اللہ کے منصوبے پر یقین اور بھروسے نے اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے زندگی میں پیش آنے والی ناکامیوں کو بھی اپنے سفر کا حصہ سمجھنا شروع کر دیا ہے ۔اداکار کے مطابق ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی خواہش چھوڑنے سے ان کا زندگی کو دیکھنے کا انداز تبدیل ہوا اور اب وہ معاملات کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ سکون اور قبولیت کے ساتھ لیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments