ہانیہ عامر کے ریپ ڈیبیو پابلو نے دھوم مچا دی
لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز میں اپنے کیریئر کے 10 سال مکمل ہونے پر موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا ریپ سنگل پابلو جاری کردیا ۔
ہانیہ عامر نے اس گانے کے بول اور دھن خود تحریر کی ہے ، جس میں انہوں نے اپنے ناقدین اور سوشل میڈیا ٹرولز کو دوٹوک جواب دیا ہے ۔ پابلو کا آغاز ہلکی اور مدھم پیانو دھن سے ہوتا ہے ، جو اچانک تیز رفتار ہپ ہاپ انداز میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔ گانے میں ہانیہ نے پنجابی ہپ ہاپ کے ساتھ اپنے منفرد انداز اور پنڈی اٹیٹیوڈ کو نمایاں کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments