غزہ میں نسل کشی پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کیلئے سپیشل ایوارڈ
وینس (آئی این پی)غزہ میں ہونے والی معصوم شہریوں کی نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی دستاویزی فلم نازا نے وینس فلم فیسٹیول میں سپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطا بق دستاویزی فلم نازانے وینس فلم فیسٹیول میں سپیشل جیوری پرائز جیتا۔ دستاویزی فلم نازا کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کرسراہا گیا تھا، یہ فلم اسرائیلی صحافیوں، یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں بنائی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی ان کی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے میں خاموش رہنا مشکل کر دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments