اپنی خوبصورتی پرناز کرنا ہرعورت کا حق :جھانوی کپور
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ہر عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر ناز کرے ۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ انسانی فطرت ہے کہ وہ دوسروں سے خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے ۔ یہ اپنی شخصیت کے اظہار کی ایک قسم ہے جس میں لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب چھوٹی تھیں تو اپنی ماں سری دیوی کو تقریبات اور فلموں کی عکس بندی کے لئے تیار ہوتے دیکھتیں اور وہ بہت اچھا میک اپ کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر ناز کریں اس معاملے میں کسی کوبھی تنقید کا حق حاصل نہیں جبکہ مداحوں کی اکثریت خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں نظر آتے ہیں ،یہ بات بھی طے ہے کہ مداح اپنی پسندیدہ خاتون کو خوبصورت ہی دیکھناچاہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments