مومنہ اقبال شادی سے قبل خودکشی کا سوچتی رہیں
لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ مومنہ اقبال نے کہاہے کہ وہ شادی سے 12دن قبل تک خودکشی کے بارے میں سوچ رہی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔
ان کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ سمجھتے تھے کہ ان کے ساتھ جاری تنازع پر میرے منگیتر حمزہ میرا ساتھ چھوڑ دیں گے مگر ایسا نہیں ہوا اور حمزہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ۔اداکارہ نے اپنے شوہر کی حمایت کو اس مشکل دور میں اپنی بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ نے انہیں حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد دی۔مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ تعلق اور رابطوں سے متعلق سامنے آنے والے بعض دعوؤں کو مسترد کیااور بتایا کہ دونوں کی منگنی ہی نہیں ہوئی تھی کیونکہ ثاقب کے پاس اس تقریب کی کوئی تصاویر بھی نہیں ہیں تو وہ یہ دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments