پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پٹرولیم کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

وزارتِ پٹرولیم کے مطابق اوگرا نے 17 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کرلیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آج اعلان کردہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...