عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی : وزیر خزانہ کا دعویٰ
لندن:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیر اہتمام پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مالی و ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے میں کمی، حکومتی آمدن میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجکاری، توانائی کے شعبے میں بہتری، مالی شفافیت اور کاروبار میں آسانی کے اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔
محمد اورنگریب نے کہا کہ ٹیکس بیس وسیع کرنے اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نے سیلاب اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز کا بھی ذکر کیا، ان کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جب کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے مقررہ وقت پر مکمل کیے اور کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔
مزید برآں تقریب کے اختتام پر سرمایہ کاری، معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی اداروں سے تعاون پر سوال و جواب کا سیشن ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments