فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ میں قائم کمپنی پاورس کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکویچ نے کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی ساز و سامان کی خریداری، تیاری اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد و مضبوطی کو مزید مستحکم کرنے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دورانن دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments